2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد طالبان نے پہلی پھانسی دے دی

December 07, 2022

فائل فوٹو

طالبان حکومت نے پچھلے برس اقتدار سنبھالنے کے بعد قتل کے ملزم کو پہلی پھانسی دے دی۔

طالبان ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا کہ صوبہ فرح میں ایک شخص پر 2017 میں دوسرے آدمی کو چاقو کے وار کرکے مارنے کا الزام تھا۔

اس کیس کی تفتیش تین عدالتوں میں ہوئی تھی اور پھانسی کی منظوری قندھار میں موجود طالبان کے رہبرِ اعلیٰ نے دی تھی۔

ترجمان نے بتایا کہ ایک درجن سے زائد طالبان رہنماؤں نے ملزم کو پھانسی دیے جانے کا عمل دیکھا جن میں وزیر داخلہ سراج الدین حقانی اور نگراں نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر شامل ہیں۔

پھانسی کے موقع پر افغانستان کے چیف جسٹس، نگراں وزیر خارجہ اور نگراں وزیر تعلیم بھی موجود تھے۔