بنیادی اہداف اور مقاصد سے متعلق نیکٹا کی تنظیم نو کی جائے، رانا ثناء اللّٰہ

December 08, 2022

وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ بنیادی اہداف اور مقاصد سے متعلقنیکٹا کی تنظیم نو کی جائے۔

اسلام آباد میں نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نیکٹا بورڈ آف گورنرز کا اجلاس دو سال تک نہ ہونا انتہائی افسوسناک ہے۔

اجلاس میں نیکٹا کی تنظیم سازی اور اسے مؤثر ادارہ بنانے سے متعلق تجاویز پر مشاورت کی گئی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی، انتہاپسندی ختم کرنے میں نیکٹا کا کلیدی کردار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی اور انتہاپسندی سنجیدہ معاملہ ہے، ہمیں زیادہ ذمہ دارانہ رویہ اپنانےکی ضرورت ہے۔