جاپان کی پولیو کے خاتمے کی کوششوں کیلئے 3.87 ملین ڈالر کے معاہدے پر دستخط

December 09, 2022

اسلام آباد(جنگ نیوز)پولیو ویکسین کی خریداری کے لیے جاپان کی طرف سے پاکستان کو 38 لاکھ ڈالر سے زائد کی گرانٹ فراہم کرنے کے لیے معاہدے پر دستخط ہوگئے،متاثرہ اضلاع میں 5 سال سے کم عمر کے ایک کروڑ 80 لاکھ سے زیادہ بچوں کی ویکسی نیشن ہوگی۔وزرات صحت کے مطابق گرانٹ سے خریدی جانے والی ویکسین سے پولیو سے متاثرہ اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر کے ایک کروڑ 80لاکھ سے زیادہ بچوں کی ویکسی نیشن ہو گی ۔ اسلام آباد میں حکومت جاپان و یونیسف اور جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا ) و یونیسیف کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے۔وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ انسداد پولیو پروگرام نے کامیابی سے خیبر پختونخوا کے مقامی اضلاع تک وائرس کی گردش کو محدود کر دیا ہے۔