بھارت: مرکزی و ریاستی اسمبلی ارکان کے خلاف 56 سی بی آئی مقدمات

December 09, 2022

بھارتی پارلیمنٹ کی عمارت۔

بھارت کی مرکزی حکومت نے لوک سبھا کو بتایا ہے کہ سی بی آئی (کرائم بیورو آف انویسٹی گیشن) نے 5 سال میں پارلیمنٹ اور ریاستی قانون ساز اسمبلیوں کے ارکان کے خلاف 56 مقدمات درج کیے۔

بھارتی وزیر جتیندرا سنگھ نے کانگریس کی رکن پارلیمنٹ مالا رائے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ مقدمات 2017 سے 2022 تک کے عرصے میں درج کیے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ 56 مقدمات میں سے 22 میں چارج شیٹ فائل کی جاچکی ہیں۔

اتر پردیش کے ارکان کے خلاف 6، اروناچل پردیش ارکان کے خلاف 5، آندھرا پردیش 10، مغربی بنگال 5، تامل ناڈو 4 جبکہ کیرالا کے ارکان کے خلاف سی بی آئی نے 6 مقدمات درج کیے ہیں۔