وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا 2 روزہ دورۂ سنگاپور

December 09, 2022

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے سنگاپور میں فیس بک کے ہیڈ کوارٹرز میٹا کا دورہ بھی کیا۔

سنگاپور کے وزیرخارجہ کی دعوت پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سنگاپور کا 2 روزہ دورہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے 8 اور 9 دسمبر کو سنگاپور کا دورہ کیا۔ جہاں بلاول بھٹو نے صدر یعقوب، وزیرخارجہ بالا کرشنن اور دیگر سے ملاقاتکی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے سنگاپور میں فیس بک کے ہیڈ کوارٹرز میٹا کا دورہ بھی کیا۔

ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ نے میٹا میں پاکستان میں مونوٹائزیشن کے اجرا کے لیے اسٹارز پروگرام لانچ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس اقدام سے نوجوان کاروباری افراد کی استعداد میں اضافہ ہو گا۔