میرے لیے حمزہ شہباز اور بلاول بھٹو میں کوئی فرق نہیں، آصف زرداری

December 21, 2022

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ میرے لیے حمزہ شہباز اور بلاول بھٹو میں کوئی فرق نہیں۔

اپنے بیان میں آصف زرداری نے کہا کہ حمزہ شہباز ان کیلئے بلاول بھٹو سے کم نہیں۔

پنجاب کی سیاسی صورت حال پر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ن لیگ ارکان کی تعداد زیادہ ہے، پنجاب میں وزارتِ اعلیٰ ان کا حق ہے۔