پی پی جاپان کا 27 دسمبر کو یومِ بے نظیر قرار دینے کا مطالبہ

December 21, 2022

فوٹو: جنگ

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) جاپان کے صدر شاہد مجید ایڈووکیٹ نے 27 دسمبر کو یومِ بےنظیر قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں کہا ہے کہ 27 دسمبر پاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے، اس دن عالمی سطح پر دہشت گردی کرتے ہوئے عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم محترمہ بےنظیر بھٹو کو شہید کیا گیا۔

شاہد مجید ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان کی نڈر بہادر لیڈر کو شہید کر کے پاکستانی عوام سے زیادتی کی گئی۔

انہوں نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ 27 دسمبر کو یوم شہادت دختر مشرق شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا جائے اور 27 دسمبر کو یومِ بےنظیر قرار دیا جائے۔

شاہد مجید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وہ عنقریب سفیر پاکستان ٹوکیو کی وساطت سے حکومت پاکستان کو باقاعدہ خط لکھیں گے جس میں محترمہ بےنظیر بھٹو کی شہادت کے دن کو یوم بےنظیر قرار دینے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر خارجہ نے نیویارک میں بھارت کے خلاف جو مؤقف اپنایا وہ پوری پاکستانی قوم کی آواز ہے، اس لیے پوری قوم ایک آواز ہو کر وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے ساتھ ہے۔