سندھ میں ڈاکوؤں کیخلاف بڑے آپریشن کا فیصلہ

December 23, 2022

ایس ایس پی گھوٹکی تنویر تنیو نے بتایا ہے کہ سندھ میں ڈاکوؤں کے خلاف بڑے آپریشن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی گھوٹکی تنویر تنیو نے کہا کہ پولیس افسران کی شہادت کے بعد آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تازہ واقعات میں ایک ڈی ایس پی، 2 ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔

ایس ایس پی گھوٹکی نے کہا کہ ڈاکوؤں سے مقابلہ کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی خریدی جا رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہےکہ ڈاکوؤں کی نقل و حرکت کی مانیٹرنگ کے لیے ڈرون کیمرے بھی خریدے جا رہے ہیں۔

ایس ایس پی گھوٹکی تنویر تنیو نے یہ بھی بتایا ہے کہ مؤثر حکمتِ عملی کے ساتھ آپریشن سے ڈاکوؤں کا خاتمہ ہو جائے گا۔

اس موقع پر ڈی آئی جی سکھر رینج جاوید جسکانی نے کہا کہ ڈاکوؤں کے پاس جدید اسلحہ ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ حساس ادارے بھی ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں تعاون کر رہے ہیں۔