دنیا بھر میں مسیحی آج کرسمس منا رہے ہیں

December 25, 2022

دنیا بھر میں مسیحی آج کرسمس منا رہے ہیں، ویٹی کن میں کرسمس کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی جانب سے امن و آشتی کا پیغام دیا گیا۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرسمس کی تقریبات جاری ہیں، کراچی، لاہور، فیصل آباد، پنڈی، پشاور اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں کے گرجا گھروں میں دعائیہ تقاریب منعقد ہوئیں۔

گلیوں اور گھروں کو سجاکر خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ سانتا کلاز نے بچوں میں تحائف تقسیم کیے۔