فلپائن: بارش اور سیلاب سے اموات 13 ہو گئیں

December 27, 2022

—فائل فوٹو

فلپائن میں بارش اور سیلاب کے دوران مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 13 ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ تر اموات شدید بارشوں کے باعث ریلے میں ڈوبنے سے ہوئی ہیں۔

ریسکیو حکام نے متاثرہ علاقوں میں لاپتہ 23 افراد کی تلاش شروع کر دی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ 45 ہزار سے زائد افراد انخلاء کے مراکز میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلپائن کے جنوبی حصے میں بارشوں کے باعث سیلابی صورتِ حال کا سامنا ہے۔