انٹر بینک میں ڈالر 15 پیسے تک مہنگا

January 17, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 15پیسے تک کا اضافہ،اوپن مارکیٹ میں قیمت مستحکم رہی ،یورو کی قیمت1.80روپے بڑھ گئی،برطانوی پاؤنڈ بھی 1.50روپے مہنگا ہو گیا ، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 15پیسے کے اضافےسے 228.25روپے سے بڑھ کر 228.40روپے ہو گئی۔