انٹر بینک میں ڈالر 25 پیسے مہنگا

January 19, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں25پیسے کا اضافہ، اوپن مارکیٹ میں استحکام، یورو کی قیمت 1.30 روپے بڑھ گئی،پاؤنڈ بھی 4روپے مزید مہنگا ہو گیا ، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بدھ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں 25پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 228.50روپے سے بڑھ کر 228.75روپے اور قیمت فروخت228.75روپے سے بڑھ کر 229.00روپے ہو گئی۔