سونا فی تولہ 1200؍ روپے سستا

January 20, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی،سونا1200روپے اور چاندی 20 روپے فی تولہ سستی ہو گئی ، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 6ڈالر فی اونس کی کمی سے 1915ڈالر سے کم ہو کر 1909ڈالر فی اونس پر آگئی جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 1200 روپے فی تولہ کی کمی سے ایک لاکھ 85ہزار 300 روپے فی تولہ اور10 گرام سونے کی قیمت 1029 روپےکی کمی سے ایک لاکھ 58ہزار 865 روپے ہو گئی ہے جبکہ 20 روپے فی تولہ کی کمی سے چاندی کی قیمت 2100 روپے سے کم ہو کر 2080 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔