خواجہ آصف استعفوں سے متعلق تحریک انصاف کے یو ٹرن پر برس پڑے

January 23, 2023

وزیر دفاع خواجہ آصف قومی اسمبلی سے استعفے دینے سے متعلق تحریک انصاف کے یو ٹرن پر برس پڑے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ جو استعفے گالم گلوچ کے ساتھ دیے گئے تھے، اب وہی استعفے واپس لینے کیلئے بےتاب ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان میں شرم اور حیا نام کی کوئی چیز نہیں ہے، حواری کہتے ہیں اب 70 نشستوں پر الیکشن لڑے گا اور پھر استعفے دے گا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ کوئی صاحب عقل یہ نہیں کر سکتا، عمران خان کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔