سونا فی تولہ 950 روپے مہنگا

January 24, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 950روپے فی تولہ کا اضافہ، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3ڈالر فی اونس کی کمی سے 1927ڈالر سے کم ہو کر 1924 ڈالر فی اونس ہو گئی لیکن اس کے برعکس مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 950روپے فی تولہ کے اضافے سے ایک لاکھ 88ہزار 150روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت814روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 61ہزار 308روپے ہو گئی ہے جبکہ 20روپے فی تولہ کے اضافے سے چاندی کی قیمت 2100روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔