اردن کے شہزادہ اور منگیتر کی نوجوان نابینا مصوروں سے ملاقات

January 24, 2023

اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین اور ان کی سعودی منگیتر رجوا السیف نے عمان میں نابینا افراد کیلئے منعقدہ آرٹ ورکشاپ کا دورہ کیا۔

شہزادہ حسین نے انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کی جس میں وہ اور ان کی منگیتر نابینا مصوروں کے ساتھ موجود ہیں۔

ولی عہد نے کہا کہ ان متاثر کن نوجوان مصوروں نے اپنی بصارت کی محرومی پر غیر معمولی ذہانت سے قابو پایا ہے، ان سے ملاقات کرنا میرے اور اہلیہ کیلئے باعث اعزاز ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مصوروں کی شعور و ادراک سے بھرپور تخلیقات کو دیکھ کر دل خوش ہوگیا۔


یہ دورہ شاہی جوڑے کی پہلی سرکاری سرگرمی تھی، شہزادی رجوہ نے کہا کہ آپ سب نے ہمارے مستقبل کے گھر کیلئے ایک ڈرائنگ تیار کرنی ہے۔

مرکزی عمان کے علاقے میں ورکشاپ سے واپسی کے بعد شہزادہ اور شہزادی کپڑوں کی ایک چھوٹی دکان پر بھی گئے۔

اس دکان کی مالک عبیر راشد کے تین بچے پچھلے سال ایک عمارت گرنے سے انتقال کرگئے تھے۔

شہزادہ حسین اور شہزادی رجوہ کی منگنی پچھلے سال اگست میں ہوئی تھی اور ان کی شادی رواں برس یکم جون کو ہوگی۔