نوجوان کی نیم جلی لاش برآمد

January 26, 2023

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار) سیکٹر B/17 کے سامنے جی ٹی روڈ کے دوسری طرف ایک 26/27 سالہ نامعلوم نوجوان کی نیم آتش زدہ نعش ملی جسے پمز کے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا گیا۔ایس ایچ او تھانہ سنگجانی سب انسپکٹر اشتیاق کا کہنا ہے کہ جسم پر بظاہر تشدد کا کوئی نشان نہیں۔