یونین کونسل 76 میں نئے ٹیوب ویل کیلئے کام شروع

January 26, 2023

راولپنڈی ( جنگ نیوز ) یونین کونسل 76 میں نئے ٹیوب ویل کیلئے کام کا افتتاح ہو گیا۔ شاہ خالد کالونی چکلالہ ، ڈھوک حافظ ، ڈھوک راجہ محمد خان کے عوام نے پانی کی ملنے کی وجہ سے کئی مرتبہ احتجاج کیا تھا جس کا سابق ممبر قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق نے نوٹس لیتے ہوئے حلقے کے عوام کیلئے ٹیوب ویل کی تنصیب کا اعلان کیا تھا ۔ کام کے افتتاح کے موقع پر شیخ راشد شفیق اور سابق جنرل کونسلر شیخ عنصر نے کہا کہ انہوں نے حلقے کے عوام سے جو وعدہ کیا تھا وہ وفا کر دیا ہے ٹیوب ویل کی کھدائی کا کام شروع کر دیا گیا ہے جس کی تکمیل پر متعلقہ آبادیوں کو پانی کی فراہمی شروع کر دی جائے گی ۔