اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ، 8 فلسطینی شہید

January 26, 2023

فائل فوٹو

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ سے جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 8 ہوگئی جبکہ 15 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنین کیمپ میں چھاپے کے دوران فلسطینیوں کو نشانہ بنایا۔

رپورٹس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک بزرگ خاتون بھی شامل ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک اسپتال کے اندر بھی آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

واضح رہے کہ رواں سال اسرائیلی جارحیت سے جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔