عامر خان کی بڑی بہن نے ’پٹھان‘ میں افغان عورت کا کردار نبھایا

January 26, 2023

بالی ووڈ فلم ’پٹھان‘ میں شاہ رخ اور سلمان خان کو ایک ساتھ دیکھ کر شائقین بےحد خوش ہیں لیکن زیادہ تر کو یہ نہیں معلوم کہ اس میں عامر خان کی بہن بھی شامل ہیں۔

نگہت خان عامر خان کی بڑی بہن ہیں، انہوں نے پٹھان میں شاہ رخ خان کے ساتھ ایک منظر میں اداکاری کی ہے۔

نگہت نے ان پرستاروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں فلم میں دیکھ کر پہچان لیا تھا۔

فلم کا منظر دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ عامر خان کی بہن نے اس افغان عورت کا کردار ادا کیا ہے جو شاہ رخ خان کو گاؤں بچانے پر دعائیں دیتی ہے۔