آذربائیجان کا تہران میں سفارتخانے سے سفارتی عملہ واپس بلانے کا اعلان

January 27, 2023

فوٹو بشکریہ غیرملکی میڈیا

آذربائیجان نے تہران میں سفارتخانے سے جلد سفارتی عملہ واپس بلانے کا اعلان کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران میں آذربائیجان کے سفارتخانے میں فائرنگ کے واقعے کے بعد یہ اعلان سامنے آیا ہے۔

آذربائیجان کی وزارت خارجہ کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران سے جلد ہی اپنے سفارت خانے کے عملے کو نکال لیں گے۔

دوسری جانب آذربائیجان کے صدر نے ایران میں سفارتخانے پر حملے کو دہشتگردی قرار دے دیا۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق آذربائیجان نے ایران سے سفارتخانے پر حملے کی فوری تحقیقات اور ملوث لوگوں کو سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق تہران میں آذربائیجان کے سفارتخانے میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سفارتخانے پر فائرنگ میں ملوث مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔