کراچی: نجی اسکول میں طالبعلم کو اردو زبان بولنے پر سزا، 5 رکنی کمیٹی قائم

January 28, 2023

سوِلائزیشن اسکول نارتھ ناظم آباد بلاک جے میں طالبعلم کو انگریزی کے بجائے اردو زبان بولنے پر سزا دینے کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

ڈی جی پرائیویٹ اسکول محمد افضال نے 5 رکنی کمیٹی قائم کر دی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں والد نے شکایت کی تھی کہ اس کے بیٹے کو انگریزی نہ بولنے پر سزا دی گئی ہے۔

کمیٹی تین روز میں واقعے کی تحقیقات کرے گی، کمیٹی چیئرمین محمد افضال ہوں گے۔

دیگر اراکین میں عامر انصاری، رفیع الدین، گلاب رائے اور محمد اخلاق شامل ہوں گے۔