زیادتی ہو رہی ہے، پاکستانی ریاست سے ناراض ہیں، مفتاح اسماعیل

January 28, 2023

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں زیادتی ہو رہی ہے، پاکستان کے عوام ریاست سے ناراض ہیں۔

پشاور میں ری امیجننگ پاکستان سیمینار سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت کو سخت فیصلے لینے دیں یہ پاکستان کے حق میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ملک کو آگے لے جانا ہے تو ہمیں سوچنا پڑے گا کہ ہم کہاں جارہے ہیں۔

سابق وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی شرائط سے ہم ہٹ گئے تھے لیکن پھر ٹریک پر آگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف دوبارہ پاکستان کو ٹریک پر لائے، حکومت کو سخت فیصلے لینے دیں پاکستان کے حق میں ہے۔