سدھارتھ ملہوترا کی نئی پوسٹ دیکھ کر مداح مایوس

January 30, 2023

سدھارتھ ملہوترا، فائل فوٹو

بالی ووڈ کے معروف اداکار سدھارتھ ملہوترا کی نئی پوسٹ دیکھ کر مداح مایوس ہوگئے۔

سدھارتھ ملہوترا نے گزشتہ روز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی، جس میں لکھا تھا کہ’ میں ایک جرات مندانہ اعلان کرنے والا ہوں!‘

اُنہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ’کل کچھ جرات مندانہ اور دلچسپ سامنے آنے والا ہے!‘

اس پوسٹ کو دیکھ کر مداحوں نے یہ اندازہ لگایا کہ شاید کل بالآخرسدھارتھ ملہوترا کی جانب سے کیارہ ایڈوانی کے ساتھ ان کی شادی کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

لیکن اب اداکار نے کچھ گھنٹوں پہلے گھڑیوں کے ایک برانڈ کے ساتھ اشتراک کی ایک نئی پوسٹ شیئر کی ہے۔


اُنہوں نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ یہ نیا آغاز ہے!‘

سدھارتھ ملہوترا کی یہ نئی انسٹا پوسٹ دیکھ کر ان کے مداح شدید مایوس نظر آرہے ہیں کیونکہ ان کا خیال تھا کہ وہ آج اداکار کی شادی کی خوشخبری سن سکیں گے۔