صبا فیصل کے بیٹے ارسلان فیصل کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا

January 30, 2023

فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور سینئر اداکارہ صبا فیصل کے سب سے چھوٹے بیٹے اور اداکار ارسلان فیصل کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار نے گزشتہ روز ہونے والی ارسلان فیصل کی ڈھولکی سے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

انہوں نے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے بیٹے کی شادی کا اعلان کیا اور اس موقع پر اللہ کا شکر ادا کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر اور ویڈیوز میں صبا فیصل کو پیلے رنگ کے جوڑے میں اپنے بڑے بیٹے سلمان فیصل کے ہمراہ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔


ایک اور وائرل ویڈیو میں صبا فیصل کی بیٹی اور اداکارہ ، ماڈل سعدیہ فیصل کو ہلکے سفید رنگ کے غرارہ میں بھائی کی ڈھولکی میں ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔