بھارت اور نیوزی لینڈ میچ کی پِچ بنانے والا نوکری سے فارغ

January 31, 2023

فوٹو بشکریہ کرک انفو

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان لکھنؤ میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد پِچ بنانے والے کیوریٹرکو نوکری سے نکال دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررّہ اوورز میں 8 وکٹ پر 99 رنز بنائے جس کے بعد بھارتی ٹیم کو بھی ہدف تک پہنچنے میں مشکلات پیش آئیں۔

بھارتی ٹیم نے ہدف 4 وکٹ کے نقصان پر ایک گیند پہلے حاصل کیا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کے کپتان ہاردک پانڈیا نے پچ کو چونکا دینے والی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مشکل وکٹوں پر کوئی اعتراض نہیں پر یہ ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے نہیںبنی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنجیو کمار اگروال نامی شخص کو تجربے کی بنیاد پر پِچ کیوریٹر کی ذمہ داری دے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ نیوزی لینڈ نے جیتا تھا، فیصلہ کُن میچ کل احمدآباد میں شیڈول ہے۔