مشاہد حسین سید پہلے مستعفی ہوں پھر تنقید کریں، مصدق ملک

January 31, 2023

وفاقی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے اپنی پارٹی کے سینیٹر مشاہد حسین سید کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا۔

ایک بیان میں ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ سینیٹر مشاہد حسین سید کو حکومت پر تنقید نہیں کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جسے مشاہد حسین سید لولی لنگڑی حکومت کہہ رہے ہیں، پہلے اُس سے مستعفی ہوجائیں اور پھر تنقید کریں۔