اننیا پانڈے وکرم ادتیا کی نئی فلم میں جلوہ گر ہوں گی

February 01, 2023

بالی ووڈ کی چُلبلی اداکارہ اننیا پانڈے ڈائریکٹر وکرم ادتیا کی نئی فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔

اننیا نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ خواب حقیقت کا روپ ضرور دھارتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وکرم سر کے ساتھ فلم میں کام کرنے کیلئے میں بہت زیادہ خوش ہوں۔

اننیا نے کہا کہ وکرم جی کی فلم ’اڑان‘ میری اور میری والدہ کی پسندیدہ فلم تھی اور ہم اسے ساتھ بیٹھ کر دیکھتے تھے۔