صدر ٹرمپ کی ٹیم کا حصہ رہنے والی نکی ہیلی امریکی صدارتی دوڑ میں شامل ہونے کو تیار

February 02, 2023

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم کا حصہ رہنے والی نکی ہیلی 2024 کی صدارتی دوڑ میں شامل ہونے کیلئے تیار ہیں۔

امریکی ریاست ساؤتھ کیرولائنا کی سابق گورنر رواں ماہ اپنی مہم کا آغاز کرنے والی ہیں، نکی ہیلی صدارتی نامزدگی حاصل کرنے والی تیسری بھارتی نژاد امریکی ہوں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نکی ہیلی 2024 کے صدارتی انتخابات میں نامزدگی حاصل کرنے کیلئے15 فروری کو اپنی مہم شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

نکی ہیلی کے سابق باس ڈونلڈ ٹرمپ بھی نومبر میں صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کرچکے ہیں۔

لوزیانا کے گورنر بوبی جندال، موجودہ نائب صدر کمیلا ہیرس کے بعد نکی ہیلی صدارتی نامزدگی حاصل کرنے کی کوشش کرنے والی تیسری بھارتی نژاد امریکی ہیں۔