اصفہان پر ڈرون حملےمیں اسرائیل ملوث ہے، ایران کا اقوام متحدہ کو خط

February 02, 2023

اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب عامر سعید کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے کی رات اصفہان میں ڈرون حملےمیں اسرائیل ملوث ہے۔ اسرائیل کی جانب سے لاحق کسی بھی خطرے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب عامر سعید نے یہ بات اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو لکھے گئے خط میں کہی۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے دفاع میں کوئی بھی کارروائی کرنا ایران کا قانونی حق ہے۔ اسرائیل کی جانب سے لاحق کسی بھی خطرے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ اسرائیل کی حرکت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ ہفتے کی رات ایرانی شہر اصفہان میں ہونے والے ڈرون حملوں میں ایرانی حکام کے مطابق کوئی نقصان نہیں ہوا تھا۔