فنکشنل لیگ سندھ کونسل کا اجلاس، صدر الدین راشدی صدر، سردار رحیم جنرل سیکریٹری منتخب

February 02, 2023

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کونسل نے انٹرا پارٹی الیکشن میں 3 سال کے لیے صوبائی عہدیداران کا انتخاب کرلیا۔

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ نے صوبائی صدر سید صدرالدین شاہ راشدی، سینئر نائب صدر سید مظفر حسین شاہ، جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم اور دیگر کے انتخاب کا مرکزی چیف آرگنائزر کاشف نظامانی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی صدر سید صدر الدین شاہ راشدی، سینئر نائب صدر سید مظفر حسین شاہ، جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم، نائب صدور سید محمد راشد شاہ، سید اسماعیل شاہ راشدی، جلال شاہ جاموٹ، جام نفیس، خضر حیات منگریو، ناصر نظامانی، سردار صادق کھوسو منتخب ہوگئے۔

سید غضنفر علی شاہ، سید زاہد شاہ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری وقار حسین جٹ، سیکریٹری انفارمیشن نصرت سحر عباسی، رابطہ سیکریٹری عبدالکریم شیخ، آرگنائزر سیکریٹری عبدالکریم شر، سیکریٹری منارٹی افیئرس نند کمار گوکلانی، سیکریٹری پارلیمنٹری افیئرز سیکریٹری فنانس سید شفقت حسین شاہ، ایڈیشنل سیکریٹری انفارمیشن کامریڈ نثار ابڑو، ایڈیشنل آرگنائزنگ سیکریٹری محمد خان منگریو بھی منتخب ہونے والوں میں شامل ہیں۔

جوائنٹ سیکریٹریز شہناز جمیل بھاگ، چند بھیل پیارو خان پھلپوٹو، غلام مصطفیٰ جمالی، غلام نبی منگریو، کشور کمار جگانی، مسرور احمد خان، محمد ارشد شر، سرفراز جونیجو اور سید معشوق علی شاہکااعلانکیا گیا۔