انتہاپسند تنظیم کے حملے میں 11 شامی فوجی ہلاک

February 02, 2023

حملے کا نشانہ بننے والی شامی فوجیوں کی چوکی۔

شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں انتہاپسند تنظیم کے حملے کے نتیجے میں 11 شامی فوجی ہلاک ہوگئے۔

بدھ کو حیات التحریر الشام نے قفرِ روما کے علاقے کے قریب شامی فوجی چوکی پر شیل اور راکٹوں سے حملہ کیا۔

انتہاپسند تنظیم کی اسنائپر فائرنگ سے تین شامی فوجی مارے گئے۔

حیات التحریر، جبہت النصرہ کے سابق جنگجوؤں پر مشتمل ہے جو القاعدہ سے منسلک تھا۔

ادلیب اور اس کے قریبی صوبے حلب، حاما اور لتائیکا میں کئی انتہاپسند تنظیمیں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے حیات التحریر کو دہشتگرد تنظیم قرار دیا تھا۔