چھ ماہ میں سی فوڈ ایکسپورٹ میں 13 فیصد اضافہ

February 02, 2023

ملک کے زرمبادلہ کمانے کے ایک اہم شعبے فشریز نے 6 مہینوں میں سی فوڈ ایکسپورٹ 13 فیصد بڑھائی ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ اس اضافے کی اہم وجہ سمندری جھینگوں کی سعودی عرب برآمد بھی رہی۔

اس حوالے سے وزیر میری ٹائم افیئرز فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ جھینگوں کی فارمنگ زرمبادلہ کی کمائی کا راستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پالیسی فریم ورک دے دیا ہے۔ محکمہ قانون اسے دیکھ رہا ہے۔ جھینگا عالمی منڈی میں زیادہ قیمت حاصل کرتا ہے۔

فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ پالیسی فریم ورک سرمایہ کاری، روزگار، پیداوار اور ایکسپورٹس بڑھانے کا اچھاذریعہہوگا۔