اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردیے

February 02, 2023

اسٹیٹ بینک آف پاکستان - فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

ایس بی پی اعلامیے کے مطابق 27 جنوری تک زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب 74 کروڑ ایک لاکھ 70 ہزار ڈالر رہے۔

27 جنوری کو ختم ہوئے ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 59 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔ اسٹیٹ بینک کے پاس 3 ارب 8 کروڑ 6 لاکھ 20 ہزار ڈالر رہ گئے۔

ایس بی پی کے مطابق 27 جنوری تک کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 65 کروڑ 5 لاکھ 50 ہزار ڈالر رہے۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ بیرونی ادائیگیوں کے باعث اسٹیٹ بینک کے ذخائر کم ہو کر 3 ارب 8 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہے۔