کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر ٹنل کے قریب وین اور ٹریلر میں ٹکر کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق ہوگئے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں 3 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔
ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کا کہنا ہے کہ گارڈن پر حادثے کے بعد ڈمپر کو جلایا گیا تو ایس ایس پی کو فون کرکے کہا کہ پولیس کی زیادہ سے زیادہ نفری لے کر پہنچیں۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں سرعام اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ شہریوں پر بندوق تاننا کسی صورت قابل قبول نہیں۔
کراچی میں ڈمپر ایسوسی ایشن کے لیاقت محسود کے مسلح گارڈ نے مشتعل عوام پر فائرنگ کردی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ متوفی شاہ زیب گارڈن کا رہائشی تھا، شہری کی لاش اور زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
صدر پاکستان آصف علی زرداری عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس میں شرکت کیلئے تین روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے۔
لاہور سے ابوظہبی اور ابوظہبی سے لاہور کی پروازیں پی کے 263 اور 264، اسلام آباد سے دبئی اور پشاور کی پروازیں پی کے 233 اور 284 معطل ہوگئی ہیں۔
ایئر کرافٹ انجنیئرز کے احتجاج کی وجہ سے قومی ایئر لائن کی پروازیں متاثر ہیں۔
فہرست کے مطابق قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی مسلم دنیا کی بااثر ترین شخصیت ہیں جبکہ مفتی تقی عثمانی کو مسلم دنیا کی دوسری بااثر ترین شخصیت قرار دیا گیا ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ کلکٹریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) کراچی کے میرین یونٹ نے کامیاب آپریشن کیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاق سے صوبائی حقوق کےلیے باضابطہ خط و کتابت کا کہہ دیا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ دیکھنا چاہتے ہیں 27 ویں ترمیم پر پیپلز پارٹی کیا پوزیشن لیتی ہے۔
اسحٰق ڈار نے ترکیہ کی جانب سے غزہ پر وزارتی اجلاس کے بروقت انعقاد کو سراہا۔
وزیر اعلیٰ پنجا ب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس حب بنانا ہمارا عزم ہے، انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بنیادی تعلیم کا حصہ بنانے پر کام کر رہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پر جھگڑے اور پولیس پر تشدد کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
علیم خان نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے کو مثالی منصوبے میں تبدیل کیا جائے گا، ایم-6 اور ایم-10 موٹروے منصوبے اسی مالی سال کے دوران شروع ہوں گے۔