سلمان خان، پوجا ہیگڑے کے بھائی کی شادی کی تقریب میں شریک

February 02, 2023

سلمان خان نے منگلور میں اداکارہ پوچا ہیگڑے کے بھائی کی شادی میں شرکت کی۔

ان کی نئی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ میں پوجا ہیگڑے بھی شامل ہیں۔

اس موقع پر سلمان خان نے دلہا دلہن اور دیگر کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

سلّو بھیا نے سیاہ رنگ کی شرٹ اور پینٹ پہن رکھی تھی جبکہ ان کا موڈ بھی نہایت خوشگوار تھا۔

پوجا ہیگڑے نے ایک موقع پر کہا تھا کہ سلمان خان بالکل اصل شخص ہیں، اگر وہ آپ کو پسند کرتے ہیں تو آپ کو معلوم ہوجائے گا اور اگر نہیں کرتے تو بھی ان کے چہرے سے پتا چل جائے گا۔