شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 2 دہشتگرد ہلاک

February 03, 2023

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز میں جھڑپ ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، جن کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاک فوج ملک میں دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر کار بند ہے۔