روپے کی قدر گرنے سے تیل کمپنیز کو 20 ارب کا نقصان

February 03, 2023

فائل فوٹو

روپے کی قدر گرنے سے تیل کمپنیز کو تقریباً 20 ارب روپے کا نقصان ہوگیا۔

آئل کمپنیز نے مطالبہ کیا ہے کہ روپے کی قدر گرنے کا نقصان قیمتوں کے میکنزم میں شامل کیا جائے۔

آئل کمپنیز ایڈوائزری کمیٹی کا کہنا ہے کہ اوگرا ایکسچینج نقصانات کا پورا ازالہ نہیں کرتا، بینکس کو ایل سی حد بڑھانے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

ایڈوائزری کمیٹی کے مطابق نقصانات کے سبب منافع بری طرح متاثر ہورہا ہے، آئل انڈسٹری ڈھیر ہونے کے دہانے پر ہے۔