پی ایس ایکس میں آج کاروبار کا منفی دن رہا

February 03, 2023

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا۔

100 انڈیکس 262 پوائنٹس کم ہوکر 40 ہزار 471 پر بند ہوا جبکہ انڈیکس کاروباری دن میں 542 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

حصص بازار میں 10 کروڑ 50 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 4 ارب 18 کروڑ روپے رہی۔

پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 37 ارب روپے کم ہوکر کاروبار کے اختتام پر 6 ہزار 352 ارب روپے ہے۔