شاہین آفریدی کے سامنے شاداب خان نے خود کو ’سینئر‘ قرار دے دیا

February 04, 2023

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی اور انشا کے نکاح کے بعد ہونے والے ریسپشن میں موجودہ اور سابق کرکٹرز شریک ہوئے۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بہت ہی خوشگوار انداز میںایک دوسرے سے ملاقات، بات چیت اور ہنسی مذاق کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

تقریب میںشاہین آفریدی کو نکاح کی مبارکباد دیتے ہوئے آل راؤنڈر شاداب خان نے دلچسپ گفتگو کی۔

شاہین آفریدی کو گلے لگا کر مبارک باد دیتے ہوئے شاداب خا ن نے کہا کہ’میں اب اس کا سینئر ہوں‘ ۔

اس موقع پر وہاں موجود ایک شخص شاداب خان کے الفاظ کی تصدیق کرتے ہوئے کہتا ہے کہ ’صحیحکہہ رہے ہوتمہارا نکاح پہلے ہوا ہے‘۔

اس دلچسپ گفتگو کے بعد شاہین آفریدی کوبابر اعظم اور پھر سرفراز احمد نے بھی مصافحہ کر کےاورگلے لگا کر مبارک باد دی ۔