• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

21 سالہ ترک نوجوان کی 80 سالہ اطالوی خاتون سے شادی

---اسکرین گریب
---اسکرین گریب

ترکی کے شہر مردین سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ نوجوان نے 80 سالہ اطالوی خاتون سے شادی کر لی، جس کے بعد دونوں کے درمیان 59 سال عمر کے فرق پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔

رپورٹس کے مطابق محمد نامی نوجوان کا کہنا ہے کہ اس کا رشتہ حقیقی محبت پر مبنی ہے۔

نوجوان اپنی اہلیہ کو ترکی لے جانے اور وہاں روایتی شادی کی تقریبات منعقد کرنے کا خواہش مند ہے۔

دوسری جانب شادی کے نتیجے میں اطالوی شہریت حاصل کرنے کے ممکنہ فوائد سے متعلق دعوؤں نے بھی سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے۔

 بعض صارفین نے سوال اٹھایا ہے کہ آیا یہ رشتہ صرف محبت پر مبنی ہے یا اس میں امیگریشن کے فوائد بھی شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق دستیاب معلومات سے جوڑے کے ذاتی مقاصد یا شہریت سے متعلق دعوؤں کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

دلچسپ و عجیب سے مزید