شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کے ریسپشن میں آنے والوں سے کیا درخواست کی گئی؟

February 04, 2023

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر اور سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی بیٹی انشا کا فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے گزشتہ روز نکاح ہوگیا۔

شاہین آفریدی کے نکاح کے بعد مقامی کلب میں مہمانوں کو استقبالیہ دیا گیا جس میں قریبی رشتے دار اور قومی کرکٹرز سمیت معروف شخصیات نے شرکت کی۔

اس استقبالیے میں آئے مہمانوں سے چند منفرد درخواستیںکی گئیں، اس حوالے سے سامنے آنے والے کارڈ کو اور اس انداز کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پسند بھی کیا جارہا ہے۔

تقریب میںآنے والے مہمانوں سے موبائل فون بند رکھنے کی درخواست کی گئی۔

اس کے علاوہ مہمانوں سے یہ بھی کہا گیا کہ آج آپ جو سب سے بڑا تحفہ دے سکتے ہیں وہ یہ کہ براہ کرم تمام فون بند کریں اور ہمارے ساتھ اس خاص لمحے کا لطف اٹھائیں۔