شاہد آفریدی نے صدرِ مملکت کی ٹوئٹ کا جواب دے دیا

February 04, 2023

فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے صدرِ مملکت عارف علوی کی ٹوئٹ کا جواب دے دیا۔

گزشتہ روز صدر عارف علوی نے شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کے نکاح کے موقع پر دولہا دلہن کے لیے مبارک باد کا پیغام جاری کیا تھا۔

عارف علوی نے شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا تھا۔

اس کے بعد اب سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی نے صدرِ مملکت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

واضحرہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر اور سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی بیٹی انشا کا فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے گزشتہ روز نکاح ہوگیا تھا۔