ترکیہ میں زلزلہ: صوبہ ہتائے میں قدرتی گیس کی لائنیں پھٹنے سے آگ بھڑک اُٹھی

February 06, 2023

فوٹو، ٹوئٹر

ترکیہ اور شام سمیت پورے خطے میں شدید نوعیت کا زلزلہ آیا ہے جس سے ترکیہ میں 76 اور شام میں 111 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات آئی ہیں جبکہ درجنوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

زلزلے کے بعد ترکیہ کے صوبہ ہتائے میں قدرتی گیس کی پائپ لائنیں پھٹ گئیں جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اُٹھی اور کھیتوں میں پھیل گئی۔

ترکیہ میں زلزلے کے باعث ہونے والی تباہ کاریوں کی خوفناک ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی آنا شروع ہو گئی ہیں۔









واضح رہے کہ ترکیہ اور شام سمیت پورے خطے میں شدید نوعیت کا زلزلہ آیا ہے جس سے ترکیہ میں 76 اور شام میں 111 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات آئی ہیں جبکہ درجنوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

زلزلے سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

جرمن ریسرچ سینٹر کے مطابق ترکیہ میں آنے والے اس زلزلے کی شدت 7 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کا مرکز ترکیہ سے جنوب میں Nurdadi/Gaziantep کا علاقہ تھا، اس زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر زیرِ زمین تھی۔

زلزلے کے جھٹکے لبنان اور شام میں بھی محسوس کیے گئے اور یونان، اردن، عراق اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک بھی متاثر ہوئے۔