سینیٹ اجلاس: بہرمند تنگی نے فیصل جاوید کو بےشرم کہہ دیا

February 07, 2023

—فائل فوٹو

سینیٹ کے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہر مند تنگی کا پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیٹر محسن عزیز اور فیصل جاوید کے ساتھ تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔

ایوان میں محسن عزیز کی تقریر کے دوران سینیٹر بہر مند تنگی نے بات کی تو فیصل جاوید نے انہیں روکا۔

فیصل جاوید کے بات کرنے پر بہر مند تنگی نے انہیں بے شرم کہہ دیا۔

بے شرم کہنے پر محسن عزیز نے احتجاج کیا ۔

بہر مند تنگی نے محسن عزیز کو جواب دیا کہ میں نے آپ کو نہیں،فیصل جاوید کو بے شرم کہا ہے، میں اس لوہار کے بچے کو جانتا ہوں۔

اس موقع پر فیصل جاوید نے چیئرمین سینیٹ سے استدعا کی کہ بہر مند تنگی کو باہر نکالیں۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ہدالت کی کہ تمام ارکان بیٹھ جائیں۔

بہر مند تنگی کے الفاظ پر تحریکِ انصاف کے ارکان نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔