شہزادہ محمد بن سلمان کا ترک صدر طیب اردوان سے ہولناک زلزلے پر اظہار افسوس

February 07, 2023

اپریل 2022: ترک صدر طیب اردوان جدہ میں شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے دوران مصافحہ کر رہے ہیں۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نےترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے زلزلے سے متاثرہ خاندانوں اور برادر عوام سے اظہار تعزیت کیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نےکہا کہ قدرتی آفت سے نمٹنے کیلئے سعودی عرب ترکیہ کی مدد کرے گا۔

انہوں نے ترکیہ میں زلزلے کے زخمیوں کیلئے فوری صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ترکیہ کے ساتھ کھڑا ہے۔