والدہ کی موت کے دن عادل نے بہن کو بہت بری طرح مارا تھا، راکھی ساونت کے بھائی کا الزام

February 07, 2023

بھارتی اداکارہ، رقاصہ، ماڈل اور ٹیلی وژن میزبان راکھی ساونت کے بھائی راکیش ساونت نے انکشاف کیا ہے کہ عادل درانی نے ہماری والدہ جیا بھیدا کے انتقال کے روز راکھی کو کافی بری طرح سے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک ویڈیو میں راکیش نے کہا کہ عادل نے میری بہن کو میری ماں کے موت کے دن بہت طرح سے مارا پیٹا۔ جس پر ہمارا خاندان کافی ناراض تھا، راکھی کے جسم پر مختلف زخم کے نشانات تھے۔

دوسری جانب راکھی ساونت نے کہا ہے کہ ممبئی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد ان کے ناراض شوہر عادل خان درانی نے صلح کی درخواست کی ہے۔

عادل کی گرفتاری کے چند گھنٹے بعد پاپارازیز سے گفتگو کرتے ہوئے راکھی نے کہا کہ اس وقت انکوائری چل رہی ہے عادل کا فون اور بیان پولیس کے پاس ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اندر عادل مجھ سے کہہ رہا تھا کہ میرے سے صلح کرلو، وہ ہاتھ پیر جوڑ رہا تھا، لیکن میں معاف نہیں کروں گی۔