لکی مروت، پولیس و سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 12 دہشتگرد ہلاک

February 08, 2023

فائل فوٹو

لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئےکالعدم ٹی ٹی پی کے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر اس وقت کارروائی عمل میں لائی گئی جب ملزمان ٹانک کی طرف دہشتگرد کارروائی کے لیے جارہے تھے۔

رپورٹس کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار محفوظ رہے، ہلاک دہشتگردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں نے دسمبر 2022 میں 6 پولیس اہلکاروں کو شہید کیا تھا۔