پی ایس ایل ترانے کیلئے ’بھائی‘ حاضر ہے، علی ظفر

February 08, 2023

فائل فوٹو

پاکستان سُپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کا ترانہ گانے کے لیے مداحوں نے علی ظفر سے رابطہ شروع کیا تو گلوکار نے بھی اپنا جواب سب کو بتادیا۔

سوشل میڈیا پر ایک مداح کی جانب سے علی ظفر سے درخواست کی گئی کہ اپنے یوٹیوب چینل پر پی ایس ایل کا ترانہ آپ گادیں، ان معاشی حالات میںاس عوام کو یہ تحفہ دے دیں برائے مہربانی۔

اس مداح کی بات پر جواب میںعلی ظفر نے لکھا کہ مجھے یقین ہے کہ نجم سیٹھی اور ان کی ٹیم اس کام کے لیے بہترین کا انتخاب کرے گی۔

علی ظفر نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ یہ ملک اور کھیل کے لیے ہےجس کے لیے ہم سب ایک ساتھ ہیں۔

علی ظفر نے لکھا کہ باقی اگر میری ضرورت پڑی تو آپ کو پتا ہے، بھائی حاضر ہے۔

تاہم سوشل میڈیا پر اس گفتگو کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس مرتبہ یہ موقع علی ظفر کو نہیں ملے گا کیونکہ اس گفتگو کے اگلے روز پی ایس ایل کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق اس مرتبہ پی ایس ایل ترانے میں شائے گل، فارس شافی، عاصم اظہر اور عبداللہ صدیقی اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔