شرمیلا ٹیگور اور منوج باجپائی کی نئی فلم ’گُل مہر‘ کا پوسٹر جاری

February 08, 2023

او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہونے والی نئی بھارتی فلم ’گُل مہر‘ کا پہلا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔

فلم 3 مارچ کو ریلیز ہوگی، یہ دہلی کی ایک فیملی پر بنائی گئی فلم ہے۔

گل مہر میں شرمیلا ٹیگور بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی جبکہ دیگر اداکاروں میں منوج باجپائی، اَمُل پالکر، سورج شرما اور ثمرن شامل ہیں۔


فلم کی کہانی راہول چٹیلا اور ارپیتا مکھرجی نے لکھی ہے جبکہ ہدایتکار بھی راہول چٹیلا ہی ہیں۔

گل مہر شرمیلا ٹیگور کی کسی بھی او ٹی ٹی پلیٹ فارم کیلئے پہلی فلم ہوگی۔